
ملتان میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کپ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران عرف کامی ولد محمد جہانگیر کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش مزید ہیروئن کا بھی انکشاف کیا تھا جس کی نشاندہی پر اس کے اپنے خود کے گھر سے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ملزم سے کل 1155 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کو تھانہ کپ کے علاقے حمام والی گلی کی طرف سے آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کے خلاف تھانہ کپ میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News