
راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی دو پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔
دونوں مغوی پولیس اہلکار تھانہ بنگلہ اچھا پہنچ گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ رات مقامی سرداروں کی سہولت کاری سے معاملات طے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اغوا کار ڈاکوؤں کے عزیز رشتہ داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا اور ڈاکوؤں کے رشتہ داروں کو چھوڑنے کے بدلے مغوی بازیاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ راجن پور میں ہوئے پولیس آپریشن میں پولیس نے ڈاکوؤں کے کمین گاہوں کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News