کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں انتہائی مطلوب ڈکیت عقیل احمد عرف کسوڑا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عقیل کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ اپریل 2021 میں دوران ڈکیتی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی سی ایچ ایس سوسائٹی میں ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے ، ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کی عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزم کو بمعہ چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News