کراچی میں انوسٹیگیشن ایسٹ پولیس نے سنگین جرائم جن میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقدمات میں 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے پاس سے موبائل فونز بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ سپر ہائی وے نے تکنیکی مدد اور موثر حکمت عملی سے کامیاب کارروائی کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم اور رابری کے مقدمہ الزام نمبر 750/2021 بجرم دفعہ/34/ 397 ت پ میں ملوث ملزم شیر محمد کو گرفتار کرکے چیھنا ہوا موبائل بھی برآمد کر لیا ہے۔
وہیں دوسری جانب تفتیشی ٹیم تھانہ بلوچ کالونی نے بھی مقدمہ الزام نمبر 209/2021 بجرم دفعہ 365 ت پ میں ملوث ملزم جہانگیر کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر مختلف 2 کارروایوں میں بھی تفتیشی ٹیم سچل اور شاہراہ فیصل نے مفرور ملزمان اویس اور میر رحمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News