Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں، شاداب خان

Now Reading:

مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں، شاداب خان

قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے ڈربی میں ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بہت پر جوش ہوں، جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

[amazonad category=”Auto”]

شاداب خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں موسم تبدیل ہو جائے تو گیند سیم ہونے لگتا ہے جبکہ سورج نکل آئے تو یہاں کا موسم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے موزوں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن شاندار رہا، انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ چیمپئن ہے اور وائیٹ بال کرکٹ کی بہت اچھی ٹیم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس رہی ہے اس مرتبہ بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوچکا ہوں، باؤلنگ پر خاص توجہ دے رہا ہوں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ میری پہلی ترجیح باؤلنگ ہی ہے، کوشش ہے کہ پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ آؤٹ کر سکوں، اگلے چند ماہ ہمیں مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے اس لئے ٹرینر نے ابھی فٹنس ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا ہے،  پریکٹس سیشنز میں فزیکل  ٹریننگ پر توجہ مرکوز ہے تاکہ فٹنس ٹیسٹ کی بھی تیاری ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر