
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی سیکٹر 5 ڈی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر محلےداروں کے درمیان شدید جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
محلے داروں کے شدید تشدد کے نتیجے میں ایک علاقہ مکین جاں بحق ہوگیا ہے۔
ایس ایچ او بلال کالونی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص 30 سالہ ریحان الحق ہے ، جس کی لاش رات گئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی تھی۔
علاقہ پولیس کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کرعامر نامی شخص کو موقع پر سے فوری گرفتار کرلیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرز کی رپورٹ آنے پر ہی موت کا باعث بننے والی ضربوں کا تعین ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ جھگڑے میں بلوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا تھا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News