پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے کیا کررہی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔ حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں تبدیلی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔
Time for women to define our own narrative. We will not be bullied into silence. We will accept no one’s definition of our life, but our own. But men also have an important role to play in sending out the message that real men do not hurt or abuse their partners.
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 28, 2021
اپنی ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہاکہ ملک میں قوانین موجود ہیں ، ہمیں ان قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے ملک میں عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر موثر اور فرسودہ ہے۔
Everyone has the basic human right to live in safety free from violence & abuse. No one should live in fear. It is simply not acceptable & cannot be ignored anymore. Apathy is not an option. Action has to be taken now before another victim becomes a hashtag.
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 28, 2021
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تشدد اور زیادتیوں سے پاک محفوظ زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ کسی کو بھی زندگی گزارتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ آسانی سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بے حسی کوئی آپشن نہیں ہے۔ کسی دوسرے متاثرہ شخص کا ہیش ٹیگ بننے سے پہلے ایکشن لینا ہوگا، کارروائی کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News