Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی طور پر مضبوط بنانے والی عام عادات، جاننا ضروری ہے

Now Reading:

ذہنی طور پر مضبوط بنانے والی عام عادات، جاننا ضروری ہے

آج ہم آپ کوایسی چند عادات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ذہنی طور پر مضبوط شخصیت کے حامل افراد اپنا لیتے ہیں۔

تبدیلی کو اپنانے کی صلاحیت

ذہنی طور پر مضبوط افراد جانتے ہیں کہ حالات میں تبدیلی اطمینان بخش نہیں ہوتی مگر وہ اپنی توجہ اور توانائی اس کی مزاحمت کرنے کے بجائے اپنانے پر صرف کرتے ہیں۔

خوف کا سامنا کرنا

ذہنی طور پر مضبوط افراد کو ڈر پر فتح حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں دوسروں پر کچھ ثابت نہیں کرنا ہوتا، مگر وہ اس خوف کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں جو ان کی راہ میں آتا ہے۔

Advertisement

غلطیوں سے سبق سیکھنا

ایسے افراد اپنی غلطیوں کو چھپاتے یا اس پر جواز نہیں تراشتے، بلکہ وہ اس سے سیکھتے ہیں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہوسکے۔

دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا

ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے مسابقت کے بجائے تعاون پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ دیگر افراد کی کامیابیوں پر حسد یا کوئی منفی جذبہ محسوس نہیں کرتے بلکہ وہ پورے دل سے اسے سراہتے ہیں۔

اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ

ایسے لوگ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہرممکن حد تک خود میں بہتری لاتے رہے۔

Advertisement

زندگی کی مشکلات کو مواقع سمجھنا

اکثر زندگی کی مشکلات کچھ افراد کو تلخ اور مایوس بنادیتی ہیں مگر ذہنی طور پر مضبوط فرد ایسے حالات کو درحقیقت آگے بڑھنے کے مواقع تصور کرتے ہیں جو ان کی شخصیت میں مزید نکھار لاسکتے ہیں۔

ہر حال میں خوش رہنے والے

ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے حال میں مگن رہتے ہیں چاہے انہیں کامیابی ملے یا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔

حقیقت پسندانہ سوچ

ایسے افراد تاریکی میں بھی روشنی کی کرن دیکھ لیتے ہیں اور روشن پہلوﺅں کے بارے میں سوچتے ہیں، مگر وہ اپنی پرامیدی کو زندگی کے حقائق سے ہٹنے کی اجازت نہیں دیتے۔

Advertisement

شکرگزاری کا اظہار

ہر وقت مزید کی طلب کرنے کے بجائے ایسے افراد اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ ہے اور اس کے لیے وہ اوپر والے کے شکر گزار ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر