کوہاٹ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے انڈس ہائی وے پرکارروائی کے دوران اسلحے سے بھری موٹرکار پکڑی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3بین الاضلاعی اسمگلر گرفتارکر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ہتھیاروں میں 5کلاشنکوف ، 21پستول، 3800کارتوس اور 70 چارجرز شامل ہیں جبکہ گرفتار ہوئے ملزمان محمد معصوم ، رحمان اللہ اور وقاص کا تعلق لکی مروت سے ہے جن کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او سہیل خالد کا مزید کہنا ہے کہ اسلحہ سمگلروں کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران پولیس کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے ، گزشتہ روز اسلحے کی بڑی کھیپ ٹرک کے ذریعے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے کوہاٹ انڈس ہائی وے کے راستے جنوبی اضلاع کو اسمگل کیا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News