Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھروں میں پائے دھونے کا آسان طریقہ

Now Reading:

گھروں میں پائے دھونے کا آسان طریقہ
پائے بنانے کا طریقہ

بکرا عید پر قربانی کے گوشت کی صفائی اور اسے پکانے کے علاوہ بھی چند اہم چیزیں ہوتی ہیں جو اکثر گھروں میں بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

ان چیزوں میں سرفہرست نام ’پائے‘ کا ہے پھر چائے وہ گائے کے ہوں یا پھر بکرے کے ہوں ، ان کی صفائی بہت مشکل ہوتی ہے اور اسے پکانا بھی بہت محنت کا کام ہے۔

لیکن آج ہم آپکو چند ایے نسخے بتائیں گے جس سے آپ اپنے گھروں میں چائے کی صفائی کا کام بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔

گائے یا بکرے کے پائے دھونے سے پہلے اس میں 30 منٹ کے لیے آٹے کی بوسی لگاکر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔

Advertisement

 اس طریقے سے پائے آسانی صاف ہوجائیں گے۔

گائے کے پائے بنانے کے لئے درکار اجزاء:

گائے کے پائے دو عدد (بُھنے ہوئے صاف کروا کے بڑے بڑے ٹکڑے کروالیں)

دہی ایک پیالی

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ

ہلدی ایک چائے کا چمچہ

Advertisement

پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے

گرم مصالحہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچے

پیاز درمیانی سائز کی دو عدد باریک کاٹ لیں

ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا ایک گھٹی باریک کٹا ہوا

Advertisement

ادرک لمبی لمبی باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ

لیموں تین عدد

تیل یا گھی دو پیالی

پائے صاف کرنے کے لئے

آٹے کی بھوسی دو کھانے کے چمچے

پائے اُبالنے کے لئے

Advertisement

لہسن کی ثابت ڈلی ایک عدد بغیر چھلی ہوئی

کالی مرچ آٹھ سے دس عدد

بڑی الائچی چار عدد

نمک حسب ذائقہ

: پائے بنانے کا طریقہ

Advertisement

سب سے پہلے پائے میں آٹے کی بھوسی ملا کر بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر خوب اچھی طرح سے دھو لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پائے ڈال کر خوب ڈھیر سارا پانی ڈالیں ساتھ میں لہسن، بڑی الائچی، کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔

پانچ سے چھ گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب پائے گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکال دیں۔ چھوٹی ہڈیاں، بوٹی بڑی ہڈیاں کا گودا ملا کر ایک طرف رکھ دیں اور یخنی چھان لیں۔

اب ایک بڑی دیگچی میں تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں پھر ہاتھ سے کچل لیں۔ دہی، پیاز، ہلدی، دھنیا، مرچ، ادرک لہسن، گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔

ہلکی آنچ میں پکنے رکھ دیں۔

یہ بات یاد رکھیئے گا کہ جتنی ہلکی آنچ رکھیں گے پائے اُتنے ہی مزیدار ہونگے۔

Advertisement

پندرہ سے بیس منٹ بعد دم پر رکھ دیں، اُوپر سے تھوڑی سی کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ، لیموں کا رس، ہرا دھنیا تھوڑا سا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو سمجھ جائیں کہ پائے تیار ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر