
اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جانب سے منشیات اور شراب بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 23 منشیات اور شراب فروش گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں سے 7350 گرام چرس ، 2055گرام ہیروئن ، شراب فروشوں سے 53 بوتلیں اور 130 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے منشیات کے مکروہ دھندے کا خاتمہ کرکے رہینگے ، پولیس منشیات بیچنے اور خریدنے والے ملزمان تک پہنچ رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین اس ناسور سے بچاؤ کے لئے اپنے بچوں پر نظر رکھیں جبکہ شہری ایسے گھناؤنے کاروبار کے متعلق متعلقہ پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ گرفتار ہوئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News