وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفرور اشتہاری کے نام سے پنجاب میں 47 سرکاری اداروں کے نام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کے لئے اسپتال کا نام لینا بھی باعثِ شرمندگی ہونا چاہیئے، جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں، چور لٹیروں کی برائے نام کارکردگی صرف کک بیکس، کمیشن اور مال بنانے تک ہی محدود ہے۔
شہباز گِل نے مزید کہا کہ تختیوں کے نام پر ہی نااہل لیگ نے لوٹ مار کی ہے، نااہل لیگ کی پوری سیاست ’’مال لگاؤ اورمال کماؤ‘‘ تک محدود ہے، مریم صفدر کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ آلاپ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News