پا کستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ میں ایک اور بڑی کارروائی کر کے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں کو ٹ سبزل میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بسوں کو لو ٹنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ہوئے 7 ملزمان میں وقا ص ، افضل ، احسا ن اللہ ، مستنصر، محمد عمران ، ذیشان علی اور مد ثر ریا ض شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطا بق ملزما ن نے انکشا ف کیا کہ بس ڈرائیور مدثر ریا ض کی مخبری پر پنجا ب کے ضلع سیالکو ٹ سے آ نے والی بسوں میں سوار مال مو یشیوں کے بیو پار یوں سے لوٹ ما ر کرنے کے لیے تعا قب کر رہے تھے ، لو ٹ مار کے ارادے سے تعا قب کر نے والے با قی 6 ملز ما ن کار میں سوار تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہوئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن ، کار اور دیگراشیاء جن میں ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ دو عدد میگزین ، ایک عدد ٹیو ٹا کرولا کار، 8عدد مو بائل فونز، نقد رقم(بمعہ قطر ی ریا ل)14677روپے اور 2عدد سو نے کی چین برآمد کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گرفتار ہوئے ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور دیگر سامان کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News