Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اور کسٹم حکام کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں

Now Reading:

رینجرز اور کسٹم حکام کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

رینجرز حکام کے مطابق کارروائی ضلع جیکب آباد اورکشمور میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید اور گڈو چیک پوسٹ پر کی گئی جس کے نتیجے  میں نان کسٹم پیڈ اشیاء ، 1 عدد نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا کرولا گاڑی اور مختلف  قیمتی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 عدد ٹویوٹا کرولا کار ، 83 عدد ٹائرز ، 100 سگریٹ کے پیکٹس ، 280 لیٹر ایرانی انجن آئل ، 3 عدد ہیڈ سلینڈرز , 4 عدد انجن ہائیس وین ، 2 انجن کرولا کار،  29 عدد کمبل اور 46 الیکٹرک گیس ہیٹر سمیت 4 انڈین چھالیہ کے بیگز ضبط کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضبط شدہ گاڑیاں اور سامان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرز کی عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر یا پھر رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر