Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی متاثرین گلستان سرمست کے ساتھ ہے،وسیم حسین

Now Reading:

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی متاثرین گلستان سرمست کے ساتھ ہے،وسیم حسین

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی و سابق ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی متاثرین گلستان سرمست کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی و سابق ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  ڈولپمنٹ اتھارٹی نے 37ہزار الاٹیز کے 9ارب کی مبینہ خرد برد کی ہے۔

سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 2009میں شروع ہونے والی سرکاری رہائشی اسکیم کرپشن کی نذر ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور افسران کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں ، نیب ، اینٹی کرپشن ، سندھ حکومت شہریوں کے ساتھ اتنے بڑے فراڈ اور کرپشن پر کیوں چپ ہیں۔

وسیم حسین کا کہنا تھا کہ 2009میں شروع ہونےوالے اسکیم میں بنیادی سہولیات گیس ، بجلی ، پانی کا کوئی وجود نہیں ہے ۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سرمست میں اسٹیج فور کا اعلان کرکے دو ارب روپے نئے الاٹیز سے وصول کرکے نیا فراڈ کیا گیا ، اسٹیج فور کے الاٹیز دوسال سے چکر لگا رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الاٹیز کے پاس سرمست کے پلاٹ اربوں روپے میں فروخت ہوئے مگر فائلوں کی حیثیت صرف کاغذ سے زیادہ نہیں ۔

اپنے بیان میں سابق ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین نے  چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ  کہ الاٹیز کے ساتھ 11سال سے ہونے والے فراڈ کا نوٹس لیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر