Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں، عمران اسماعیل

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں، عمران اسماعیل
،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم استحصال کشمیر کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد اقوامِ عالم کو یہ باور کروانا ہے کہ 5 اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں بدترین مظالم کا سلسلہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اہل کشمیر کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے چوہترویں اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن طریقے سے پیش کر کے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم اور دنیا میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں کشمیریوں کے ساتھ کیے جانے والے استحصال کو اجاگر کریں اور ان کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کشمیری عوام آزادی حاصل کر کے رہے گی اور ہماری حکومت اس عزم و استقلال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر