Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: پولیس نے چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا

Now Reading:

کراچی: پولیس نے چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں نے چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کو ڈرائیور سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کوہائشی پراجیکٹ سعدی ٹاؤن کے داخلی دروازے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون فائیو مددگار پولیس کو سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کے بیٹے عامر نے کال کرکے اطلاع دی تھی۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران نے انسپکٹر ہارون کورائی کو چند روز قبل ایس ایچ او سچل کے عہدے سے معطل کیا تھا، سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی کیخلاف محکمہ جاتی انکوائری میں انہیں ملوث پائے جانے کی بنا پر معطل کیا گیا تھا، چھاپے کے حوالے سے کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے متعلقہ تھانے کی پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا، ون فائیو کی اطلاع پر پولیس افسر کے مبینہ اغوإ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کے بیٹے عامر نے بتایا ہے کہ چھاپے کےدوران تین پولیس موبائلز اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سادہ لباس افراد کے ہمراہ موجود تھیں، سادہ لباس افراد میرے والد ہارون کورائی کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈرائیور اختر سمیت ہمراہ لے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر