Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، مفتی عزیر بھٹہ

Now Reading:

 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، مفتی عزیر بھٹہ
مفتی عزیر بھٹہ

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک رہ کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ  نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف کے  ایم سی ممبران اور نیشنل سیکرٹریز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کیمونٹی کو درپیش مسائل کا حل اور انکی خدمت ہی ہماری سیاست ہے۔

مفتی عزیر بھٹہ   نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جس سے معاشرے میں نمایاں تبدیلی ممکن ہو رہی ہے ۔

پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ   نے مزید کہا کہ   وزیراعظم عمران خان درپیش چیلنجز سے ملک کو نکالنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم بھی بیرون ممالک رہ کر اپنی کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے اور انکی مشکلات کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

 تقریب کے دیگر مقررین میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری نزاکت علی گجر سیکرٹری یوتھ راجہ گل زیب کیانی، راجہ فرہاد، سردار طلعت محمود، مبشر افضل چیمہ، بابر اکرم اعوان، ارسلان شاہد، اشفاق واحد، عروج اصغر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کی بدولت سعودی عرب میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر