Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر اور بڑھتی مہنگائی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

Now Reading:

ڈالر اور بڑھتی مہنگائی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں بدترین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 370 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 47 ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔

دن بھر مجموعی طورپر 392 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 291 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 87 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

دوسری جانب ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 168 روپے 94 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آگیا۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.10 سے بڑھ کر 168.94 روپے پر بند ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ ڈالر افغانستان اسمگل کیا جارھا ہے اور ہم تمام آشیا درآمد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت حکومت کو  اسٹیٹ بینک کے ساتھ بیٹھ کر ڈالر کو روکنے کے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق اگست 2018 میں ڈالر 121 روپے کی سطح پر تھا جو دو سال میں بڑھ 2020 میں 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ حکومت اور استیٹ بینک کی مداخلت کے باعٹ ڈالر 154 روپے تک آگیا تاہم مئی 2021 سے ڈالر ایہ بار پھر بڑھنا شروع ہوا جو ستمبر میں بلند سطح 168 روپے 94 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

سابق صدر کے سی سی آئی عبداللہ ذکی نے کہا کہ ڈالر اسی طرح برھتا رہا تو آئندہ دو ماہ میں مہنگائی مزید 20 سے 25 فیصد بڑھ جائے گی۔

ڈالر مہنگا ہونے سے  جہاں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوگا، وہیں درآمدی اشیاء جن میں پیٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل، دالیں، خشک دودھ ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پارٹس اور دیگر برقی آلات کے دام مزید بڑھ جائینگے۔

یاد رہے کہ 4 ماہ میں ڈالر16 روپے 66 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔26 اگست 2020 میں انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 48 کی بلند سطح پر بند ہوا تھا جبکہ 7 مئی2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر