Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی

Now Reading:

اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی

سابق افغان صدر اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 1990 کی خانہ جنگی جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے کابل سے چلے گیا، کابل چھوڑنا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کابل کے 60 لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ میرا نکلنا تھا، 20 سال افغانوں، جمہوریت اور ریاست کی بقا کے لیے کام کیا، اپنے لوگوں اور نظریے کو چھوڑنے کا ہرگز کبھی ارادہ نہیں تھا۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے طاعون نے ہمارے ملک کو دہائیوں سے جکڑ رکھا تھا، بحیثیت صدر میری توجہ کا مرکز بدعنوانی کا خاتمہ تھا، میں نے قوم کے سامنے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثے سے ظاہر کیے تھے، اقوام متحدہ یا کسی آزاد ادارے سے سرکاری آڈٹ یا معاشی تحقیقات کروانے کو تیار ہوں، قریبی اتحادی بھی اپنا معاشی آڈٹ کروانے کو تیار ہیں۔

سابق افغان صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی 40 سال کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر