Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے ، وزیر اعظم

Now Reading:

افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے ، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے  جمہوریہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا ٹیلیفونک  رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک  رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت ، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر  اتفاق کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس سال اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد میں عراقی حکومت کی کامیابی کی خواہش کی جبکہ عمران خان نے  عراق میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے  عراقی ہم منصب کو افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے  عراقی ہم منصب  کو گزشتہ ماہ بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے اپنے افغان بھائیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد کی فراہمی پر روشنی ڈالی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے  افغانستان میں  انسانی اور معاشی بحران   سے نمٹنے کیلئے  عالمی برادری کے کردار پر بھی زور دیا ۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان   نے کہا کہ افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کو فروغ دینا باہمی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ٹیلیفونک  رابطے کے دوران عراقی  وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پاکستان سے آنے والے زائرین  مزید سہولتیں بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر