Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے پی نے سندھ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا

Now Reading:

کے پی نے سندھ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا

 دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جی ایف ایس سندھ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا نے 151 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا ۔

 نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اپنا چوتھا میچ کھیلنے والی سندھ کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی ہے۔

 مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایک کے انفرادی اسکور پر کپتان محمد رضوان کی وکٹ گنوانے کے باوجود اوپنر فخر زمان نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی انہیں زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

تیسرے نمبر پر میدان میں اترنے والے بیٹسمین  صاحبزادہ فرحان نے فخر زمان کی اس جارحانہ بیٹنگ کے مومنٹم کو کامیابی سے آگے بڑھایا انہوں نے عادل امین کے ہمراہ 58 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط کردی۔

Advertisement

صاحبزادہ فرحان تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 اور عادل امین 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 اس موقع پر خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 23 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے کہ مصدق احمد نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا، وہ 16 اور افتخار احمد 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سندھ کے رومان رئیس، زاہد محمود، انور علی اور دانش عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو 41 کے مجموعی اسکور پر ابتدائی تین وکٹیں گنوانے پر سندھ کی بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار ہوگئی۔

 شان مسعود 13، شرجیل خان 25اور کپتان سرفراز احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

 ایسے میں خرم منظور نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی انہوں نے سعود شکیل کے ہمراہ 56 رنز کی شراکت قائم کی، سعود شکیل 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتو اگلی ہی گیند پر دانش عزیز بھی چلتے بنے۔

Advertisement

تاہم خرم منظور نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 37 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 54رنز کی اننگز کھیلی  یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 28ویں نصف سنچری ہے۔

ان کی نصف سنچری نے سندھ کو مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 کا مجموعہ بنانے میں مدد کی۔

انور علی نے ناٹ آؤٹ 15 اور رومان رئیس نے 10 رنز بنائے۔

خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی اور عمران خان سینئر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فخر زمان  کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا  ایوارڈ  دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر