Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے ایم سی کے پاس 33 چار جڈپارکنگ ہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

کے ایم سی کے پاس 33 چار جڈپارکنگ ہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی
مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کےایم سی کےپاس33چارجڈپارکنگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ایک چارجڈپارکنگ سےسالانہ3کروڑروپےحاصل کیے ، موجودہ مالی سال کے3ماہ میں4کروڑ68لاکھ پارکنگ سےحاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کےایم سی کےپاس243ہٹس لیزپرہیں ، کےایم سی کو سالانہ  40 لاکھ 16 ہزار روپے ہٹس سے ملتے ہیں ، کےایم سی کے ایک ہٹ کا ماہانہ کرایہ1400 روپے ہے ، 1400 روپے کرائےپراورنگی ٹاؤن میں کوئی کیبن ملےگا؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کےایم سی کے11پیٹرول پمپس ہیں ، کےایم سی کےپیٹرول پمپس آئیڈیل لوکیشن پرہیں ، کےایم سی پیٹرول پمپس سےسالانہ70لاکھ کرایہ وصول کرتی ہے ، کےایم سی کرائےبڑھانےکی کوشش کرتی ہےتولوگ عدالت چلےجاتےہیں ، کےایم سی کواپنےپاؤں پرکھڑےہونےدیاجائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کےایم سی کی47اسکیمزمیں ایک لاکھ16ہزار260پلاٹس ہیں ،  کےایم سی کےپاس29.7ملین گززمین ہے ، 13.6 ملین گززمین لیز،15.5ملین گززمین لیزنہیں ہے ، کےایم سی کی دکانوں کاکرایہ بہت کم ہے،زیادتی ہم نےنہیں کی ، کےایم سی کہتاہےانکےپاس تنخواہ دینےکےپیسےنہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دکانوں کےذریعےکےایم سی کی انکم میں3گنااضافہ ہوا ، کےایم سی کو9ہزارسےزائددکانوں سے15کروڑروپےملتاہے ، بدقسمتی سےہمیشہ مسائل کی بات کی گئی وسائل کی نہیں ، کےایم سی کی آمدن میں اضافےکیلئےاقدامات کیے ، کےایم سی کی مارکیٹیں،دکانوں کوڈیجیٹلائزاورپبلک کرنےکاکہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کےایم سی کے ماتحت 61 مارکیٹیں ہیں ، کےایم سی کی8مارکیٹوں پرسپریم کورٹ کےاحکامات ہیں ، 53 مارکیٹوں میں9ہزارسےزائددکانیں موجودہیں۔

اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ فریئرہال ہویا کوئی اورپارک خوبصورتی کی مثال ہوگا ، انفرااسٹرکچرپرتمام تراداروں کومتحرک کیا ہے ، سب اپنا اپنا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ تبدیلی نظرآرہی ہے ، امید ہے کہ آنے والا کل کراچی کی رونقوں میں اضافہ کریگا ، وہ پارک جوکل تک بندتھااسے کے ایم سی نے ٹھیک کیا ، برنس گارڈن بھی بہترہوگا ، کے ایم سی کے لیے شہریوں کے پاس اچھاتاثرنہیں تھا ، میرے پاس بھی رونے کابہانہ موجود تھا ، میں نے کوشش کی کہ ادارے کوپیروں پرکھڑاکریں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ میونسپل ٹیکس مختلف اقسام کومرج کرکے لگایا گیا ، کے ایم سی 78فیصد ٹیکس ٹارگیٹ حاصل نہیں کرپاتی تھی ، کے ای ہرگھرپربجلی کابل دیتی ہےہم نے سوچاکہ ٹیکس کی کلیکشن کے ایم سی کیوں نہ کرے ، لوگوں کوروزانہ کی بنیاد پربتاؤں گا کہ اتناٹیکس آپ نے دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کے ای کے شکرگزارہیں انہوں نے حامی بھری کہ یہ منظوری کے لیے نیپراجائے گا ، کراچی کے لیے آٹھ ارب سے زائد پیسے رکھے ہیں ، دوسوبسزآرہی ہیں ، اورنج لائن اورریڈ لائن بھی بننے جارہی ہیں ، ہم تلخی کی طرف کیوں جائیں ، تاجرمجھے بھی بلارہے تھے ، حکومت زمینی حقائق کودیکھ کر فیصلا کرتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر