Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Now Reading:

چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

کوئٹہ میں چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں علمدار روڈ سے برآمد ہونے والے علم، تعزیئے اور شبیہ ذوالجناح کے 22 ماتمی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس علمدار روڈ، تاج محمد روڈ، طوغی روڈ، سردار عیسی خان روڈ سے ہوتا ہوا واپس یزدان خان روڈ پر رواں دواں ہے۔

ذرائع کے مطابق چہلم کا پہلا جلوس بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرا جلوس علی آباد روڈ اور جرنل موسی روڈ سے ہوتے ہوئے ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں نکالے گئے چہلم کے دونوں جلوس مغرب کی نماز سے قبل اختتام پذیر ہونگے، ہزارہ ٹاون سے برآمد ہونے والے جلوس میں بھی اپنی روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب لاہور میں بھی چہلم امام حسینؑ کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، عزداران حسینؑ نے بڑی تعداد جلوس میں شریک کی، جلوس الف شاہ حویلی سے صبح برآمد ہوا، عزاداران نے کشمیری بازار میں نمازِ ظہر ادا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہے، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ  کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات ہیں، اسنفگ ڈوگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے چیکنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر