Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل کی جدید اسمارٹ واچ نئے فیچرز کیساتھ متعارف

Now Reading:

ایپل کی جدید اسمارٹ واچ نئے فیچرز کیساتھ متعارف

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جدید اسمارٹ واچ آئی سیون نئے فیچرز کیساتھ متعارف کروا دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ میں صحت اور تندرستی کے حوالے سے حیرت انگیز فیچرز شامل کردئیے ہیں، جن کی مدد سے گھڑی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ صارف کے جسم کا درجہ حرارت بھی بتائے گی۔

اس نئی اسمارٹ واچ آئی سیون میں ایسا منفرد فیچر شامل کیا گیا ہے جو صارف کی فزیکل فٹنس کا بھی خیال رکھتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئی اسمارٹ واچ میں ایسے سینسرز شامل کیے گئے ہیں جو صارف کا بلڈ پریشر جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت بھی نوٹ کرے گا۔
Advertisement

ایپل کی یہ نئی اسمارٹ واچ دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کی صورت میں الارم بجائے گی اور صارف کے ڈاکٹر کو ای میل پیغام کے ذریعے آگاہ کرے گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ  آئی واچ سیون نیند کا دورانیہ بھی جانچ کر آپ کو بستر پرجانے کا وقت بتائے گی۔

نئی اسمارٹ واچ میں خون میں آکسیجن سطح اور شوگر کی مقدار ناپنے کی صلاحیت بھی ہوگی جو کمی کی صورت میں صارف کو آگاہ کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی واچ سیون دنیا کے 436 ملین شوگر کے مریضوں کےلیے اُمید کی نئی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر