Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی

Now Reading:

وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بھرپور صف بندی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی ملک گیر دوروں کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اپنے ملک گیر دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب کے اہم ضلع بہاولنگر سے کریں گے، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں ریجنل و ضلعی ذمہ داران کو چیف آرگنائزر کی آمد سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ بہاولنگر کے دوران سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کلیدی سیاسی زعما سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ بہاولنگر کے دوران چیف آرگنائزرسینیٹر سیف اللہ خان نیازی تنظیمی و انتظامی معاملات کا  جائزہ بھی لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر