Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پاکستان کے سارے ترقیاتی منصوبے داؤ پر لگ چکے ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

آج پاکستان کے سارے ترقیاتی منصوبے داؤ پر لگ چکے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

ہم نواز شریف کیساتھ مل کر ملکی ترقی کا آغاز کریں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے سارے ترقیاتی منصوبے داؤ پر لگ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے افتتاح کے موقع پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موصوف نے فرمایا کہ ہمارے دور میں تین گنا زیادہ شاہرائیں تعمیر ہوئی ہیں، دنیا بھر کے ماہرین اس دعوے سے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہمارے دور میں سڑکیں سستی بن رہی ہیں کیونکہ ہم کمیشن نہیں کھاتے، مسلم لیگ کے دور میں بننے والی تینوں میٹرو پر 104 ارب کی لاگت آئی جبکہ پشاور میٹرو کا منصوبہ 106 ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کی مہربانی سے پشاور میٹرو میں ہونے والی کرپشن کو تحفظ فراہم کیا گیا، یہ انوکھا فیصلہ تھا جو ثاقب نثار پی ٹی آئی حکومت کے حق میں کر کے گئے ہیں۔

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبے جو اس حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بند ہو گئے، کل کو ان لاگت میں اضافے کا خمیازہ پاکستانی قوم بھگتے گی، آج پاکستان کے سارے ترقیاتی منصوبے داؤ پر لگ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہ کوئی لرننگ اکیڈمی تو نہیں جہاں پر آپ پری سکولنگ کے لیے آپ اپنے وسیم اکرم پلس کو بھیجیں گے کہ وہ حکمرانی سیکھ لے، اسی طرح مرکز میں 4 سالوں میں ساتواں چیئرمین ایف بی آر بدلا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کپتانی کے لائق نہیں ہے اس کو ٹیم سے نہیں اسڈیڈیم سے ہی باہر ہونا چاہیے، عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے نااہل نہیں ہونا چاہیے بلکہ سیاست سے نااہل ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان صرف ایک کام کر سکتا ہے اور وہ ہے چندہ مانگنا، عمران کو خیراتی کمیشن کا سربراہ لگا دینا چاہیے کیونکہ اس نے ساری زندگی چندہ اکھٹا کرنے کا کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر