Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری

Now Reading:

سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، وفاقی ملازمین کے کرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لئے ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل  کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے معاشرے میں منشیات  خصوصاً نوجوان نسل  کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاتھا۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کےحوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کی موجودہ کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے اور ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جائے  جبکہ منشیات کی پیداوار  کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ انسدادِ منشیات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا جبکہ انسداد منشیات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ اسکولوں کالجوں کی سطح پر اس  ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، منشيات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ماڈل ٹریٹمنٹ سنٹرز کا قیام بھی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر