Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، پاکستانی ایتھلیٹس کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، پاکستانی ایتھلیٹس کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستانی ایتھلیٹس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلثوم ہزارہ ، سعدی عباس ،افشاں نورین، عمران بٹ ، اعصام الحق و دیگر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اْمید ہے پاکستان ٹیم جیت کردنیا بھر کو ایک مثبت پیغام بھی دے گی۔

پاکستان کی چیمپئین کراٹیکا کلثوم ہزارہ نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پر جوش ہیں اور پورا ایونٹ دیکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اْمید ہے کہ جس طرح 2009 میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، اس بار بھی اس طرح ہی ورلڈ کپ جیتے، حال ہی میں نیوزی لینڈ نے جو کھیلنے سے انکار کیا تھا اس کی وجہ سے ہر کسی کو مایوسی ہوئی تھی۔

کلثوم ہزارہ نے کہا کہ اْمید ہے پاکستان ٹیم جیت کر نہ صرف فینز کو مسکراہٹیں دے گی بلکہ دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام بھی دے گی۔

Advertisement

 کلثوم نے بتایا کہ بابر اعظم اور شعیب ملک ان کے فیورٹ پلیئر ہیں، اْمید ہے یہ دونوں اچھا پرفارم کریں اور ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے۔

کراٹے میں ہی پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیتنے والے سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی طرح وہ بھی پاکستان ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاکہ بابر اعظم  بھرپور انداز میں ٹیم کو لیڈ کریں اور اچھی سے اچھی کرکٹ کھیل کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں۔

پاکستان کی خاتون ہاکی پلیئر افشاں نورین نے بھی پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

افشاں نورین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ان کے فیورٹ پلیئر ہیں لیکن وہ پوری ٹیم کی ہی سپورٹ کررہی ہیں اور دعا گو ہیں کہ ٹیم کا ہر پلیئر اچھے سے اچھا پرفارم کرے اور ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے۔

اس کے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیتیں ہیں اور یہ ٹیم ورلڈ کپ میں کافی اچھا پرفارم کرکے ٹرافی لاسکتی ہے۔

Advertisement

عمران بٹ نے کہا کہ محمد حفیظ ان کے فیورٹ پلیئر ہیں ان کی خواہش ہے کہ بطور سینیئر پلیئر محمد حفیظ اس ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں۔

لندن اولمپکس میں پاکستانی دستے میں شامل ہونےوالے ہاکی پلیئر نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان بھی شاندار پلیئرز ہیں ،انہیں ان تمام کھلاڑیوں سے بہت امیدیں ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ اْمید ہے اس بار بھارت کیخلاف بھی پاکستان اچھا کھیل کر فتح یاب ہوگا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹیم کو گڈ لک کہتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں کہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں اپنا بہترین سے بہترین کھیل پیش کریں گے۔

اعصام  الحق نے کہا کہ وہ ایک پلیئر کو فیورٹ نہیں کہیں گے بلکہ پوری ٹیم کو ہی سپورٹ کریں گے کیونکہ کرکٹ ٹیم اسپورٹس ہے، اس میں انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی اہم ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بطور ٹیم پاکستان اس ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گا۔

Advertisement

 اس کے علاوہ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے بھی پاکستان ٹیم کو گڈ لک کہتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ اس بار پاکستان ٹیم ہی ورلڈ کپ جیتے گی۔

اْن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں پلیئرز سے دوستیاں ہیں ،فیورٹ تو فخر زمان ہیں لیکن آل دا بیسٹ سب پلیئرز کو ہی کہوں گا۔

پاکستان کی نمبر ون خاتون جویلین تھرور فاطمہ حسین نے کہا کہ وہ بھی پوری قوم کی طرح کرکٹ کی مداح ہیں اور ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے اور ٹیم ورلڈ کپ گھر لے کر آئے۔

فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی اور کہیں بھی کھیل رہا ہوان کی دعا ہوتی ہے کہ ٹیم اور پلیئرز اچھا پرفارم کرے اور اس ملک کا سبزہلالی پرچم سربلند ہو ا ور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی فتح یابی کیلئے دعا ہے۔

ٹینس پلیئر اشنا سہیل نے بھی پاک ٹیم کی جیت کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر فاطمہ انصاری کہتی ہیں کہ انہیں اْمید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرکے پاکستان کا نام روشن اور ٹرافی لے کر گھر آئے گی۔

Advertisement

 قومی وومن فٹبالر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اسپورٹس ہے ، اْمید ہے کہ ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈالے اور ٹیم کی جیت یقینی ہو۔

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کی توجہ کا مرکز بن جانیوالے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ ان کی پوری قوم سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو ہوں تاکہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں سرخرو ہو۔

بیڈمنٹن اسٹار پلواشہ بشیر نے بھی میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرکے اس ٹورنامنٹ میں سرخرو ہوگی۔

پلواشہ بشیر نے کہا کہ اس ٹیم میں ہر کھلاڑی پاکستان کا ایک اثاثہ ہے اور ہر کسی کا اپنا کردار ہے، اْمید ہے ہر کوئی اپنا کردار بخوبی ادا کرے گا اور پاکستان ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر