Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کی کامیابی

Now Reading:

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کی کامیابی

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس نے اپنے، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلےگئے پہلے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسلم کلب چمن کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1سے ہرا دیا۔

 وقفے تک مسلم کلب کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےخلاف  0-1 گول سے برتری حاصل تھی او ر دوسرے ہاف میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو گول کرکے مقابلہ   1-2گول سے جیت لیا۔

پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں مسلم کلب کے حنیف نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، 74 ویں منٹ میں  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سعید نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول  سے برابرکردیا جس کے چار منٹ بعد نعیم نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

دوسرے میچ میں پاکستان ایئرفورس نے پاکستان نیوی کو 0-3 گول سے شکست دی۔

Advertisement

 وقفے تک  پاکستان ایئرفورس  کو  پاکستان نیوی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرےہا ف میں پاکستان ایئرفورس نے مزیددو گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا۔

پاکستان ایئرفورس کی جانب سے صمد نے دو گول اور محمد مجاہد نے ایک گول کیا، پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ اشتیاق احمد،وائس چیئرمین چچا سعید اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری ناصر کیانی  کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

جمعے کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر