Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افواجِ پاکستان کے سربراہوں کے خلاف عوامی جلسوں میں نعرے قومی مفاد کے خلاف ہے، شہباز شریف

Now Reading:

افواجِ پاکستان کے سربراہوں کے خلاف عوامی جلسوں میں نعرے قومی مفاد کے خلاف ہے، شہباز شریف
شہباز شریف ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

شہباز شریف ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے افواجِ پاکستان کے سربراہوں کے خلاف عوامی جلسوں میں نعرے قومی مفاد کے خلاف ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی نمبر ون مسئلہ ہے اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کمر بستہ ہے، پاکستان بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا بے، روزگاری عروج پر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالر ایک روپے مہنگا ہو جائے تو وزیر اعظم کرپٹ ہے، 74 سال میں دیکھتی آنکھ نے دل خراش منظر نہیں دیکھا لوگ فاقہ کشی کر رہے ہیں، اس حکومت کو نہ عوام نہ کوئی اور برداشت کرے گا، حکومت کو مکمل طور پر عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، جو حقیر خدمات پنجاب میں ڈینگی میں کی دو ہزار دس گیارہ میں پہلا حملہ ہوا، سری لنکا ماہرین نے کہا لاہور میں تاریخ کا سب سے مہلک و شدید حملہ ہے، اپنے دور میں ڈاکٹر فرنینڈس نے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، قریہ قریہ گئے اسپرے کئے، اسکولوں میں لیکچر بھی دئیے، مچھر کہیں پیدا نہیں ہونے دیا ڈاکٹرز کو ٹرینڈ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ 90 روپے ڈینگی ٹیسٹ کا پابند کیا، خان کی لیبارٹری ہو یا کوئی اور 90 روپے یقینی کروایا، ہسپتالوں میں جانا ہوتا تو عوام کا سیلاب ہوتا تھا، ہزاروں لوگ پریشان حال میں ہوتے تھے، ہم نے ڈینگی پر بریگیڈ اور کتابچہ بنایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی خواہش ہے افغانستان میں امن قائم ہو، ن لیگ سمیت قوم کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہیں بننے دے گی، دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیصل آباد میں نعرے جس نے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، نہ کارکن ہے، نہ ہی عہدیدار ہے، کسی بھی ملک کے دفاع و سلامتی کے لئے مضبوط پیشہ وارانہ فوج ناگزیر ہے، پاکستان کی دفاع و امن و سلامتی کے لئے مضبوط فوج بنیادی بات ہے، ادارے میں کسی کی پوسٹنگ و ٹرانسفر ان کا اپنا معاملہ ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہوں کے خلاف عوامی جلسوں میں نعرے قومی مفاد کے خلاف ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئیے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی ہے جہاں آئین کی حکمرانی و خارجی و داخلی معاملات طے ہوتے ہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کو لاک کررکھا ہے ہر چیز صدارتی آرڈیننس سے چلائی جا رہی ہے، قوم کی ایسی قسمت ہے وزیر اعظم نے ہر چیز پر تالے لگا دئیے، معیشت کو نڈھال و برباد کر دیا، ڈالر 175 روپے کی اڑان پر ہے اگر یہی حالت رہی تو سب اکٹھے ہو جائیں تو ملک کو نہیں بچا سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر