کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئس ایکسچینج کمپنی کا مینجر محمد خرم نتھانی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے انسپکٹر طاہر ایوب پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے دفتر پر کارروائی کی اور ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں ملوث اشیاء اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔
ملزمان دیگر افراد (کسٹمرز) کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی کا ناجائز استعمال کرکے امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر دبئی بھجواتے تھے، اس مقصد کے لیے ملزمان کھیپے(کیش کیرئیر) کا استعمال کرتے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اس سلسلے میں دبئی میں موجود حارث نامی شخص کی معاونت حاصل تھی، ملزمان سے سات ہزار امریکی ڈالر اور چالیس لاکھ روپے نقد برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان میں شامل محمد خرم نتھانی،بنارس عزیز اور محمد حارث و دیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بغرض حصول ریمانڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News