Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے

Now Reading:

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ سولہ ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی میں بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلوں کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 6 دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بھی آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement

سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی  بارہ سال کے بچوں سمیت تمام اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی آج سے معمول کے مطابق پوری حاضری کے ساتھ کلاسز کا اغاز کردیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر