Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Now Reading:

عالمی برادری افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے۔

انتونیو گتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے۔

Advertisement

انتونیو گتریس نے کہا کہ طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں، طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر