گوجرانوالہ میں پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اورتھانہ احمدنگر پولیس نے دو خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گلزار انیس سال سے قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں احمد نگر پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم گلزار نے 2002ء میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔
صدر پولیس نے گیارہ سال سے مطلوب ملزم اخلاص عرف خالو ڈان کو گرفتار کر لیا،ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان،ڈکیتی و راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سائنٹیفک اندار ج سے کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News