Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
سونے

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 51 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  16 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 51 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1771 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 09 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 171.04 سے بڑھ کر 171.13 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر