Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا جعل ساز گرفتار،ایف آئی اے

Now Reading:

وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا جعل ساز گرفتار،ایف آئی اے

فیڈرل انوسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے  وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے جعل ساز کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گرفتار ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا  ہوا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے لے  کر جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزم جعلی تنظیم نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فراڈ کر چکا ہے ۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزم سے وزیر اعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ،کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں،جعلی سرکاری دستاویز برآمد کر لی گئی ہیں۔

Advertisement

 ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیڈ بنا رکھی تھی  جو کہ پی ٹی اے سے بلاک کروا دی  گئی ہے،ملزم نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کروائی۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر