Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کی وجہ سے جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

ٹیکنالوجی کی وجہ سے جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سیاست سے زیادہ فلمیں بنانے پرتوجہ دے ، جعلی خبروں کے باعث اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، صحافت کےشعبےمیں فیک نیوزکوپھیلانا بھی آسان ہوگیا ہے ، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عام طورپرجھوٹی خبروں کی آڑمیں غلط انفارمیشن پھیلائی جاتی ہے ، لاہورمیں صحافتی تاریخ سےمتعلق ایک میوزیم بناناچاہیے ، لاہور ایک دور میں اردو پریس کا مرکز بنا ، ہمارے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ فوج اورعدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کے مقدموں سے جان چھڑانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی سے بات شروع ہوئی اور ثاقب نثار صاحب کی جعلی آڈیو تک پہنچا، جب بھی مریم نواز کے کیسز کا معاملہ ہوتا ہے تو اداروں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش شروع ہو جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب لمبی حکومتوں میں رہتے ہیں تو من پسند افراد کو نواز کر ان سے کام لیا جاتا ہے، جیسے رانا شمیم کو گلگت بلتستان کا چیف جسٹس لگوایا گیا اور اب بیان حلفی لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ نوٹس لے اور پروف ٹیمرینگ پر کارروائی کرے، یہ دباؤ ڈال کر مقدمات ختم کروانا چاہتے ہیں سیدھی سی بات ہے کہ بتائیں پراپرٹیز کیسے بنائی ہیں بس رسیدیں دکھانی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم سے حلف لیا گیا،رانا شمیم مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھے، مقدمات آخری مراحل میں ہوتے ہیں تو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شکر گزار ہیں اور آئی ایم ایف سے بھی معاملات طے پار ہے ہیں، اس ملک میں ایک ہی سیاسی جماعت ہے جسکا سپریم کورٹ سے مستند ہے کہ الیکشن چوری کرتے ہیں، 1990 میں انہوں نے بینظیر بھٹو کا  الیکشن چرایا تھا، یہ الگ بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے ان کےساتھ ہاتھ ملایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ایکشن نہیں ہونا چاہیے جس سے آزادی رائے کا کوئی مسئلہ ہو، عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے کے حوالے سے جو قانونا جرم ہو جیسے فنڈگ اس کے حوالے سے تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کیپٹن صفدر اور ان کی بیوی فلموں کا کام شروع کر لیں، اگر مریم کو لگتا ہے کہ آڈیو ان کے کیس کو مضبوط کر سکتی ہے تو اسے عدالت لے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اثر2 ماہ میں ملک میں پہنچتا ہے، تیل کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں تو مثبت اثر ہوگا، آئی ایم ایف کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر