Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، بلاول بھٹو
بلاول

قومی اسمبلی ضمنی انتخابات

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دعوی کیا کہ  آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت سے صرف چھ ماہ کے لئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، گزشتہ تین سالوں میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامناکرنے والی 20 کروڑ کی آبادی کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم اور کافی تاخیر سے ہے۔

واضح رہے اس  سے  قبل  وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال معیشت کو مستحکم کرنےمیں لگا اور اس کے بعد کورونا آگیا، مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب حکومت ملی تھی تب معاشی حالات بہت خراب تھے، بغیر ڈیٹے کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا۔احساس  پروگرام کی ٹیم نے 3سا ل میں ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ ہے، اپوزیشن کا  کام  تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے، عالمی سطح  پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے چھوٹے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر اپنی معیشت کو بچایا۔ آئی ٹی کے شعبے میں 47فیصد اضا فہ ہوا ہے ، چاول کی پیدوار13.4فیصد ہے گندم اور  مکئی کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ کپاس کی پیدوار میں بھی 81فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں 600ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں  13فیصد اضافہ ہوا ہے اور گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا، خوف تھا کہ کورونا کیسز بڑھے تو حالات خراب ہوجائیں گے لیکن کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے پر پوری دنیا نے ہماری تعریف کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان  ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، بھارت میں کرفیو لگا تو ہم پر کافی پریشر تھا کہ آپ کیوں نہیں لاک ڈاؤن لگاتے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے خطاب میں سعودی عرب، یو اے ای، اور چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ممالک نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

40 عمران خان  نے یہ بھی کہا تھا کہ لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام  کے تحت نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، ابھی تک پروگرام کے تحت 30ارب روپے قرضہ دے چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ  کے ذریعے 10لاکھ روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے، مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانو ں کو ہیلتھ انشورنس دے دیں گے۔ سندھ حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ہیلتھ انشورنس دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر