Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے

Now Reading:

ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے
موہن جو داڑو ایکسپریس

سکھر اسٹیشن پر موہن جو داڑو ایکسپریس کا افتتاح

ڈویژنل اسپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی خصوصی ہدایت پر دوسرے روز بھی کمرشل ٹیم نے ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارے۔

لاہور سے رات ساڑھے 12 بجے چلنے والی ریل کار میں گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر خصوصی چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپوں کے دوران 59 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 41 ہزار 410 روپے وصول کئے گئے۔

دورانِ چیکنگ 7 بغیر ٹکٹ مسافر کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری پولیس میمو بھی جاری کی گئیں، ٹرینوں میں ڈائننگ کار کی چیکنگ سمیت جینیٹوریئل سروسز بھی چیک کی گئیں۔

اس طرح کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے اور پشاور سے لاہور آکر کراچی جانے والی خیبر میل میں بھی اچانک چھاپے مارے گئے، مختلف چھاپوں کے دوران 59 بغیر ٹکٹ مسافروں  سے 26 ہزار 900 روپے کرایہ، 14 ہزار 510 روپے بطور جرمانہ جبکہ مجموعی طور پر 41 ہزار 410  روپے وصول کیے گئے جو کہ سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔

چھاپوں کے دوران 7 بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری پولیس میمو بھی جاری کی گئیں، اس کے علاوہ ٹرینوں میں ڈائننگ کارز کی سروس اور خوردونوش کی اشیاء کا معیار بھی چیک کیا گیا۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں جینیٹوریئل سروسز بھی چیک کی گئیں اور موقع پر صفائی ستھرائی سے متعلق واننگ بھی دی گئی، بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کاروائی پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے اور ٹرینوں میں صرف ریلوے سے منظور شدہ برانڈز کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر