Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور گردو نواح میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Now Reading:

کراچی اور گردو نواح میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی میں بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پیر کی صبح بارش کا آغاز ہوا، بارش کا یہ سلسلہ اب بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ بعض علاقوں میں کچے مقامات گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

صدر میں فریئر مارکیٹ کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 35 سالہ غلام حسین ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: کراچی میں بارش؛ کے الیکڑک کی شہریوں کو خصوصی ہدایات

بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہوئے کراچی اور گرد و نواح کے بیش تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کو گیس کے بحران کا سامنا ہے وہیں بجلی کی بندش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش کے باعث ایسے علاقے جہاں کنڈوں اور غیر قانونی کنکشنز کی بہتات ہے، حفاظتی نکتہ نظر سے بجلی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔

بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق، کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ 1900 فیڈرز میں سے 1790 سے شہر کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کا عملہ مکمل طور پر صارفین کی خدمت کے لیے متحرک ہے۔

Advertisement

علاقائی سطح پر آنے والے کسی بھی قسم کے فالٹ کی شکایت درج کرانے یا رہنمائی کے حصول کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس، سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور کے الیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ پیر کی رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے جہاں قابل استعمال پانی کی مقدار بڑھے گی وہیں فصلوں پر بھی اثھے اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، سالانہ 310 ارب روپے کا نقصان
معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرواز کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ترجمان ہوابازی
ایس سی او فورم سے اسرائیلی بربریت کی مذمت ہونی چاہیے، اسحاق ڈار
مولانا فضل الرحمان سے اتحاد: چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان سے آم کی برآمدات شروع، پہلی کھیپ دبئی روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر