Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن میں سمندری طوفان ’رائی‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی

Now Reading:

فلپائن میں سمندری طوفان ’رائی‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی
فلپائن

فلپائن

فلپائن میں آنے والے 2021 کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان ’رائی‘ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 375 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں آنے والے رواں سال کے سب سے طاقت طور سمندری طوفان سے ہلاکتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب یہ تعداد 375 تک پہنچ چکی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو 195 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے خطرناک سمندری طوفان رائی نے ملک کے جنوب مشرقی ساحللی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔

فلپانئی ریڈ کراس کے سربراہ رچرڈ گورڈن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ طوفان رائی کی وجہ سے تقریباً 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ متاثرہ علاقوں سے زمینی اور مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان کا درست اندازہ لگانا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ علاقے ایسے بھی جنہیں دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے جیسے یہاں دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ بمباری کی گئی ہے۔ جب کہ طوفان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ بھی  پیدا ہوگیا ہے۔ ہماری ایمرجسنی ٹیم کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گھر، اسپتال، اسکول عمارتیں سب کچھ تہس نہس ہوچکا ہے۔

Advertisement

انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسینٹ سوسائٹی نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے عالمی برادری سے 22 ملین ڈالر امداد کی درخواست کردی ہے۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اور سرچ آپریشن کے لیے ہزاروں فوجی، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ اہل کاروں کو تعینات کردیا گیا ہے تاہم مقامی لوگ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے خوش دکھائی نہیں دیتے۔

طوفان سے متاثر ہونے والے فلپائنی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اب یہ ہماری مدد نہیں کرسکتے ، کہاں چلے گئے ہمارے سیاستدان اور وہ لوگ جو انتخابات میں ہمارے پاس پہنچ جاتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے  مطابق طوفان رائی 2021 میں فلپائن سے ٹکرانے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔ اس سے قبل 2013 میں آنے والے طوفان حیان سے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسے ملکی تاریخ کا سب سے تباہ کن سمندری طوفان بھی سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ  فلپائن میں اوسطا سالانہ تقریبا 20 سمندری طوفان آتے ہیں۔ سائنس دان انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کی وارننگ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے طوفان مزید طاقت ور ہوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر