Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، امتیاز شیخ

Now Reading:

وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں عوام کسی بھی قسم کے ریلیف کی توقع نہ رکھے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں گرنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم نہیں کی گئیں، وفاقی حکومت کو صرف اپنے اے ٹی ایمز کا خیال ہے۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، نیپرا کا اکتوبر کے بجلی کے بلوں پر 4.74 فی یونٹ وصول کرنے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مبینہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے ساتھ حکمرانوں کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے عوام کے اندر محرومیوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 دسمبر کو حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر