Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں اسلحہ، فوج اور ڈالروں کے بغیر امن قائم کیا، افغان وزیر خارجہ

Now Reading:

افغانستان میں اسلحہ، فوج اور ڈالروں کے بغیر امن قائم کیا، افغان وزیر خارجہ
افغان

افغان

افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب مکمل طور پر امن قائم ہے، ہم نے اسلحہ، فوج اور ڈالروں کے بغیر امن قائم کیا۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان عوام ہمارے ساتھ ہیں، 40 سال میں سارے افغانستان میں ایک ہی حکومت حاکم ہے ، ہم نے سب کے جزیرے اور طاقت کو ختم کیا ، ہم نے داعش کو کنٹرول کیا اور دیگر گروپس کو بھی اجازت نہیں کہ وہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال کرے۔

امریکا سمیت 50 ممالک کی موجودگی کے باوجود امن نہیں تھا

ملا امیر متقی کا کہنا تھا کہ ہمارا دنیا سے وعدہ ہے کہ کوئی بھی ہو، وہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال نہیں کر سکتا، ہمارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، ہم ان کی مدد سے سارے افغانستان کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور ہم نے یہ ثابت بھی کیا ہے جب کہ یہاں پر امریکہ اور نیٹو سمیت 50 ممالک کی افواج موجود تھیں، لیکن افغانستان میں امن نہیں تھا۔

پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں

Advertisement

افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ داعش یا کوئی اور لوگ کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ افغان لوگ امن چاہتے ہیں، ہماری سیاست آج کل ایک متوازن سیاست ہے ، ہمارا جھکاو کسی ایک طرف نہیں ہے بلکہ ہمارے تمام مسلم اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات ہیں۔

افغانستان میں اب کوئی زمینی جنگ نہیں

ملا امیر متقی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی ملک کے مفاد کے لیے یا کسی کے مفاد کے خلاف کام نہ کریں اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ کریں ، افغانستان میں اب کوئی زمینی جنگ نہیں، لوگ خوش ہیں ، یہ جنگ صرف میڈیا دکھاتا ہے، افغان لوگ 40 سال سے پریشان تھے، بعض ممالک ہم سے حسد کرتے ہیں اور وہ ہمارے مفاد کے خلاف بات نہیں کرتے ہیں۔

امریکہ نے افغان طالبان کے لیے زندگی تنگ کی

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغان طالبان کے لیے زندگی تنگ کی، گوانتے نامو بے، بگرام اور دیگر جگہوں پر افغانوں کے انسانی حقوق ختم کیے ، امریکی رویہ یہ تھا کہ انہیں مرنا ہے، اب ہم ان ہی لوگوں کو تحفظ دے رہے ہیں ، افغانستان سے جو ملک واپس چلے گئے، وہ امن و امان کی وجہ سے نہیں گئے کیوں کہ اس وقت افغانستان میں امن و امان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

لوگ مالی مشکلات کی وجہ سے باہر جا رہے ہیں

Advertisement

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افعان عوام کو سیاسی وابستگی رکھنے میں بھی کوئی مشکل نہیں ، افغانستان سے لوگ مالی مشکلات کی وجہ سے باہر جا رہے ہیں ، اگر امریکہ افغانستان جیسا اعلان پاکستان یا ایران دوشنبے وغیرہ میں کرے تو اس سے زیادہ لوگ اکٹھے ہوں گے جب کہ ہم چاہتے ہیں جو لوگ افغانستان سے گئے ہیں وہ واپس آکر افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

جو وعدہ کیا پورا کریں گے

ٹی ٹی پی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا گروہ کو افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، افغانستان اب پہلے والا افغانستان نہیں، ہم انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، اسلام کسی کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دیتا ، کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں، ہم ذمہ دار لوگ ہیں، جو وعدہ کیا پورا کریں گے ، افغانستان میں خشک سالی ہے، اس کے برے اثرات کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر