Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک نے امریکا میں ہوٹل چین کھولنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

ٹک ٹاک نے امریکا میں ہوٹل چین کھولنے کا اعلان کردیا
TikTok is being using by VPN in Pakistan after banned

انٹر نیٹ پر اپنا سکہ جمانے کے بعد دنیا کی مقبول اور متنازعہ ترین ایپ ٹک ٹاک نے امریکا میں ہوٹل کا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گلف نیوز کےمطابق ٹک ٹاک ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹ کے ساتھ امریکا میں ظہرانے کے لیے تقریبا 300 ہوٹل کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے آج اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق کمپنی نے لنچ ڈیلیوری کے لیے ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹ کےساتھ شراکت داری کااعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کچن کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال مارچ میں پورے امریکا میں کردیا جائے گا۔

کمنی کا کہنا ہے کہ فوڈ اور کھانے پکانے کی ترکیبیں ٹک ٹک ویب سائٹ  پروگرامنگ کا ایک اہم حصہ بن گئیں ہیں جن پر لاکھوں ویوز آرہے ہیں۔ اس حوالےسے حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر آنے والے افراد کی تعداد 1 ارب سےتجاوز کر گئی ہے۔

ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کام یابی سے سیلیبریٹی اور نان سیلے بریٹی ریسٹورینٹس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، جس میں نمایاں نام ’ مسٹر بیسٹ برگر‘ کا ہے جسے 2020 کے اواخر میں یو ٹیوب اسٹار جمی ڈونلڈ سن نے متعارف کرایا تھا۔

Advertisement

مسٹر بیسٹ نے تین ماہ کے عرصے میں 10 لاکھ برگر فروخت کیے تھے اور اب یہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں 1500 مقامات پر ہے۔

ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کےشریک بانی رابرٹ ارل کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پورے امریکا میں لنچ کے لیے تقریبا300 ٹک ٹاک ریسٹورینٹ کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ 2022 کے آخر تک یہ تعداد بڑھا کر 1 ہزار تک کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ماہانہ اربوں ناظرین مستقمل انگیج رہتے ہیں۔

ٹک ٹاک نینشل ہوٹل چینز کے علاوہ جن کچن (باورچی خانوں) کو آپریٹ کرے گا وہ ارل کی ملیت ہیں۔ جن میں Buca di Beppo اور Bertucci’s جیسے نمایاں نام بھی شامل ہیں۔

ٹک ٹاک کچن میں ایپ کے سب سے زیادہ وائرل ہونے والےفوڈ ٹرینڈزکی بنیاد پر مینیو ترتیب دیا جائے گا۔

Advertisement

مینیو میں 2021 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش فیٹا پاستا بھی شامل ہوگا۔ مینو میں پاستا چپس اور کوکڈ پاستا بھی شامل کرنے کا ارادہ ہے جنہیں پنیر کے ساتھ تلا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر