Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹیل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے چپ پیش کرنے کا اعلان

Now Reading:

انٹیل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے چپ پیش کرنے کا اعلان
سام سنگ کی بٹ کوائن مائننگ چپ تجرباتی مراحل میں داخل

بٹ کوائن کو دنیا کی سب سے مہنگی اور تغیر پذیر کرنسی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ کرنسی ایک لمحے میں کسی کو فرش سے عرش پر پہنچا دیتی ہے تو اگلے ہی لمحے ارب پتی کو کنگال کردیتی ہے۔

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی مائننگ سے پیدا ہونے والا کاربن کا اخراج اور توانائی کا بہت زیادہ استعمال ہے۔ تاہم دنیا بھر کے کمپیوٹر کے لیے سیمی کنڈکٹرز بنانے والی کمپنی انٹیل نے جلد ہی اس مشکل کا حل پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹیل کےسینئر نائب صدر راجا کودری نے اگلے ماہ ہونے والی انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکؔٹس کانفرنس( آئی ایس ایس سی سی ) میں کم سے کم توانائی استعمال کرنے والی چپ پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انٹیل بٹ کوائن کی مائننگ کو زیادہ انرجی ایفیشیئنٹ بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ اور اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس میں انٹیل کی ’ بونینزا مائن چپ ‘ کو پیش کیا جائے گا، جسے خصوصی طور پر بٹ کوائن کی ایپلی کیشن اسپیسفک انٹیگریٹڈ  سرکٹ(ASIC) کی مائننگ کے لیےبنایا گیا ہے۔

انٹیل کی جانب سے اس نئی چپ کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں تاہم ممکنہ طور پر اسے 23 فروری کو کیلی فورنیا میں ہونے والی کانفرنس کے ’ہائی لائٹڈ چپ ریلیزیز‘ زمرے میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

جب کہ یہ بات بھی ابھی تک واضح نہیں  ہے کہ کانفرنس میں اس چپ کو تجارتی بنیادوں پرپیش کیا جائے گا یا اس کے تجرباتی نمونے کو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر