Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا ، کیپٹن (ر) صفدر

Now Reading:

اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا ، کیپٹن (ر) صفدر
کپٹن ریٹائرڈ صفدر

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن صفدر

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا بلکہ اپوزیشن کو چھوڑیں شیخ رشید بھی موٹر سائیکل پر گھومتے رہے تب کیا کرلیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا کیا ہے ادھر ادھر گھومو چاپلوسی کرو اور حکومت کا حصہ بن جاؤ ، شیخ رشید کی بلا سے حکومت آئے یا جائے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مشرف سے عمران اور پھر آگے کوئی اور ان کی بات کو کون سنجیدہ لیتا ہے ، شیخ رشید کو تو کوئی کرائے کا کمرہ نہیں دیتا۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ارکان حکومت کی بری کارکردگی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کا رکردگی اچھی بری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کارکردگی ہے ہی نہیں۔ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ بدترین حلات اور انتقام کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی، ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے،جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ،نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزرکرآئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  کیس میں التوا کےلئے روز ایک نیا بہانہ سامنے آ رہا ہے،مہنگائی ،بےروزگاری ۔مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر