مغربی ایران کے متعدد شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔
العربیہ نیوز کے مطابق ایران کے مغربی حصے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں ، یہ دھماکے سنندج، دہكلان، كامياران، ہمدان، كرمانشاه، جوانرود اور دیگر شہروں سے سنائی دیے۔
دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زور دور دھماکوں کی آوازیں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں اور ان آوازوں کا تعلق کسی خاص واقعے سے نہیں ہے۔
Advertisement#فوری #سریع
اولین تصاویر از صدای #انفجار در غرب کشور #کردستان #همدان #کرمانشاه pic.twitter.com/CAcSSIyY6y— Siamak (@zadeha_t) January 15, 2022
ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ملٹری اور سیکیورٹی حکام سے تصدیق کرنے کے بعد ہمیں یہ پتہ چلا کہ یہ دھماکے کسی بم یا جنگی مشق کے نتیجے میں نہیں ہوئے بلکہ بادلوں کے گرجنے اور بجلی چمکنے سے ہوئے ہیں۔
خیال رہے ایران کے شہر اسد آباد کے گورنر نے بجلی گرنے کی وجہ سے دھماکوں کے امکان کو رد کردیا تھا اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مغربی شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکے دفاعی مشقوں کی وجہ سے ہوئے ہیں کیوں کہ چند ماہ قبل بھی ایران کے مختلف شہروں میں اسی طرح کے دھماکے سنے جاتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News