Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوردوارہ جنم استھان میں قتل عام کی 101 ویں برسی، انتظامات مکمل

Now Reading:

گوردوارہ جنم استھان میں قتل عام کی 101 ویں برسی، انتظامات مکمل

گوردوارہ جنم استھان میں قتل عام کی 101 ویں برسی کی سالانہ تقریبات کا آغاز اگلے ماہ کی 21 تاریخ کو ہوگا۔ تقریب میں پاکستانی سکھ شہریوں سمیت ہمسایہ ممالک بشمول بھارت سے سکھ کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، ملائیشیا اور امریکہ سے بھی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔

مرکزی تقریب میں 20 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی درخواست کے پیش نظر ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز رانا شاہد سلیم نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی پیشگی اجازت کے بعدوزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کو بھارتی سکھ یاتریوں کو ساکا ننکانہ تقریبات میں شرکت کی اجازت دینے اور ویز ے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

سکھ یاتری 18 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں گے۔ جہاں ان کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کریں گے واہگہ چیک پوسٹ سے سکھ یاتریوں کوخصوصی بسوں کے ذریعے براہ راست ننکانہ صاحب بھجوایا جائے گا

یاد رہے  یہ تقریب ہر سال  ان شہدا کے اعزاز میں منائی جاتی ہے جو 21 فروری 1921 کو عبادت کے دوران برطانوی سامراج کی بربریت کا نشانہ بنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر