مہنگائی اور بے روزگاری ایک اور جان نگل گئی، لاڑکانہ شہر کے رحمت پور تھانے کی حدود نظر محلہ میں نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنی جان لے لی۔
لاڑکانہ میں مہنگائی اور بے روزگاری نے ایک اور جان لے لی، شہر کے رحمت پور تھانے کی حدود نظر محلہ میں نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنی جان لے لی۔
18 سالہ مزمل حسین مغیری نے گھر کے کمرے میں پنکھے میں رسی باندھ کر جھول کر زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل کیا۔
رسی سے لٹکے جوان سالہ لخت جگر کو دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر چانڈکا اسپتال پہنچایا، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
والد عبدالوحید مغیری کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا راج مزدوری کا کام کرتا تھا کئی دنوں سے بے روزگاری سے پریشان تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News